الیکشن کمیشن نے معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ فراہمی کی اخری تاریخ5جولائی مقرر کر دی

منگل 26 جون 2018 21:35

الیکشن کمیشن نے معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ فراہمی کی اخری تاریخ5جولائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ فراہمی کی اخری تاریخ5جولائی مقرر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق معذوروں کو ان کے حق رائے دہی استعمال کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کیا ہے پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت حاصل کرنے کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018 مقرر ہے۔ وہ تما م افراد جن کو نادرا کی جانب سے معذور افرا د کا شناختی کارڈ جاری کیا ہے آج ہی اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو درخواست ارسال کریں اور پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کریں۔۔۔۔۔۔اعجاز خان