آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کردی

پاکستان پہلے نمبر پر براجمان آسٹریلیا دوسرے ، 123کیساتھ بھارت تیسرے نمبر پر

منگل 26 جون 2018 21:51

آئی سی سی نے ٹی 20رینکنگ جاری کردی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان تاحال پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔پاکستانی ٹیم کے 131پوائنٹس ہیں اور دنیا کی تمام ٹیموں پر سبقت حاصل کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بعد 126پوائنٹس کیساتھ آسٹریلیا دوسرے ، 123کیساتھ بھارت تیسرے ، 116پوائنٹس کیساتھ نیوزی لینڈ چوتھے ، 115پوائنٹس کیساتھ انگلینڈ پانچویں 114پوائنٹس کیساتھ ساتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز چھٹے اور ساتویں نمبر پر 91پوائنٹس کیساتھ افغانستان آٹھویں ،85پوائنٹس کیساتھ سری لنکا نویں اور 70پوائنٹس کیساتھ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی اسٹار بلئ باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برجمان ہیں۔