سرگودھا، پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اور یونین چیئرمین کے اختیارات کم کرنے سمیت کسی بھی سیاسی امیدوار کا آلہ کار نہ بننے کی ہدایت جاری

منگل 26 جون 2018 21:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اور یونین چیئرمین کے اختیارات محدود کرنے کیساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی امیدوار کا آلہ کار نہ بنیں جو بھی اہلکار کسی سیاسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا اس کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی حکومت کے نوٹس میں امیدواروں کی جانب سے یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض بلدیاتی اداروں کے ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں پوری طرح ملوث پائے جارہے ہیں جس سے مخالف امیدوار کو نقصان ہورہا ہے جس پر حکومت نے تمام ملازمین کو محتاط رہنے کیساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے اختیارات بھی 25 جولائی تک عارضی معطل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔