الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے معاملہ پر بریفنگ کیلئے این ایس پی پی ،پوسٹل فاؤنڈیشن اور پی سی پی حکام کو ( کل) بلالیا

منگل 26 جون 2018 22:08

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے معاملہ پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے معاملہ پر نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ پریس،پوسٹل فاؤنڈیشن اور پی سی پی حکام کو ( کل) بلالیا ، تینوں پرنٹنگ پریس حکام الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ پریس،پوسٹل فاؤنڈیشن اور پی سی پی حکام کو بلایا (آج) بلا لیا ہے ، تینوں پرنٹنگ پریس حکام الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے،جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے پر مشاورت ہوگی،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے پلان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لئے 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔