گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کیریئرکونسلنگ وایلومنائی ایسوسی ایشن پورٹل کی تقریب رونمائی کا انعقاد

منگل 26 جون 2018 22:46

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اقبال ہال میں کیریئرکونسلنگ وایلومنائی ایسوسی ایشن پورٹل کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی، تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ کیریئر کونسل و ایلمنائی (Alumni) ایسوسی ایشن کے پورٹل کا قیام خوش آئند اور ایک تاریخی لمحہ ہے کہ ادارے میں ایک نئے باب کا اضافہ ہورہا ہے اور کسی بھی یونیورسٹی میں ایسے دفتر کا قیام بہت ضروری ہوتا ہے ہماری یونیورسٹی کے قیام کو زیادہ عرصہ نہیں ہواہے مگر تعلیمی معیاروترقی کے حوالے سے ہماری کارکردگی بفضل تعالی ٰ باعث اطمینان ہے جو ترقی کی بنیاد/ ساخت ہم نے رکھ دی ہے تو اگر میں نہ بھی ہوں تب بھی یہ ادارہ انشاء اللہ روز افزوں ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا یہ آفس اور اس کا قیام بہت اہم ہے اورمیں اپنے آفس میں بیٹھ کر تمام چیزوں کو مانیٹر کرتا ہوں لیکن میں نے یونیورسٹی کے نظم و ضبط پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اگر آپ کام کرتے ہیں تو پوری ایمانداری سے کرنا چاہئے ہم سارے لوگ ملکر ہی اس ادارے کو چلا سکتے ہیں ہماری ادارے کی بڑی مضبوط ایلومنائی ہے لیکن ہم اس ریسوس کو ٹیپ نہیں کر سکے اور ہمارا پرائم ٹارگٹ اس یونیورسٹی کے طلبہ ہیں ان کو ایجوکیٹ کرنا ہے آپ اس آفس کیساتھ رابطہ میں رہیں آپ کو بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملیں گے ہمارے اندرصلاحیت ہے کہ ہم بہت زیادہ آگے بڑھ سکتے ہیں اس کو چینلائز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے آخر میں تمام لوگوں کو آفس کے قیام پر مبارکباد دی تمام مہمانوں ، فیکلٹی ممبران ، انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس آفس کو بھرپور اور متحرک طریقے سے چلائیں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں جن دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ان میں تمام شعبہ جات کے ڈینزپروفیسر ڈاکٹر ناصر امین، پروفیسرڈاکٹر حضور محمد صابر، پروفیسر ڈاکٹر مغیث احمد، ڈائریکٹر ندیم سہیل، ڈاکٹر مظہر حیات، پی آر او عبدالقادر مشتاق کے علاوہ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :