Live Updates

پیپلز پارٹی نے مساجد میں بھی انتخابی مہم شروع کر دی

شہلا رضا کی مسجد میں انتخابی مہم چلانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 21:41

پیپلز پارٹی نے مساجد میں بھی انتخابی مہم شروع کر دی
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 جون 2018ء) :پیپلز پارٹی نے مساجد میں بھی انتخابی مہم شروع کر دی۔ شہلا رضا کی مسجد میں انتخابی مہم چلانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔

ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔

اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔کوئی منشور سے ووٹر کو راغب کر رہا ہے تو کوئی سیاسی نعروں سے ووٹرز کو جوش دلا رہا ہے۔ انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔اس حوالے سے دعاوں اور عبادات کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے ۔پیپلز پارٹی نے مساجد میں بھی انتخابی مہم شروع کر دی۔
شہلا رضا کی مسجد میں انتخابی مہم چلانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔یاد رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا این اے 243 سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات