ضلعی اورمیونسپل کمیٹی کے چیئرمین سیاسی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے،ڈپٹی کمشنرلیہ

منگل 26 جون 2018 23:23

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) جنرل الیکشن انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پابندی پرعملدرآمدکوہرصورت یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے امیدواروںوپارٹی کو50ہزارروپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور کسی قسم کے پینا فلیکس آویزاں کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ڈپٹی کمشنربطورڈسٹرکٹ مانیٹرفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نے جنرل الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ضلعی اورمیونسپل کمیٹی کے چیئرمین سیاسی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مانیٹرنگ کے فرائض مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرتے ہوئے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :