’’دی بلوچستان پبلک سروس کمیشن( ترمیمی ) ایکٹ 2018‘‘کا اجراء کردیاگیا

منگل 26 جون 2018 23:29

کوئٹہ۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی اسمبلی سے منظوری اور گورنر بلوچستان کی توثیق کے بعد ’’دی بلوچستان پبلک سروس کمیشن( ترمیمی ) ایکٹ 2018‘‘کا اجراء کیاگیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔