دو ریاستی فارمولے سے مسئلہ فلسطین حل ہوگا، سعودی عرب

بدھ 27 جون 2018 10:20

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق دو ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفارتی مشن کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے کہا کہ فلسطینی ناجائز ظالمانہ قبضے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی پالیسیوں کوطویل عرصے سے جھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی مسلسل مزاحمت پر ہم سب کی طرف سے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مملکت نے اپنے اس غیر متزلزل موقف کا اظہار’’مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی صورتحال‘‘ پر سلامتی کونسل میں ہونے والے کھلے مباحثے میں بھی کر چکی ہے ۔ ڈاکٹر خالد المنزلاوی نے کہا کہ عالمی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق دو ریاستی فارمولے پر عملدآمد سے ہی مسئلہ فلسطین کو حل کیا جاسکتا ہے ۔