رحیم یار خان کے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے خواتین اداکارائوں کے معاوضے ہڑپ کرنا شروع کر دیئے

عیدالفطر پر ہونیوالے اسٹیج ڈرامے کیلئے کاسٹ کیا گیا ، سپیل مکمل ہونے کے باوجود معاوضہ نہیں دیا گیا‘کیف علی

بدھ 27 جون 2018 12:47

رحیم یار خان کے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے خواتین اداکارائوں کے معاوضے ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) رحیم یار خان کے اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے خواتین اداکارائوں کے معاوضے ہڑپ کرنا شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے متعدد ڈرامہ پروڈیوسروں نے دوسرے اسٹیشن سے رحیم یار خان میں آکر کام کرنے والی اداکارائوں کے معاوضے ہڑپ کر لیے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ کیف علی کا کہنا ہے کہ مجھے عیدالفطر پر ہونے والے اسٹیج ڈرامے کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا ، ڈرامے کا سپیل مکمل ہونے کے باوجود مجھے معاوضہ نہیں دیا گیا ۔

جبکہ دیگر اسٹیشن سے رحیم یار خان میں کام کرنے والی اداکارائوں کے معاوضے بھی نہیں دیئے گئے ۔ اس حوالے سے ملتان کے معروف ڈرامہ پروڈیوسر طالب چوہدری نے کہا کہ جس طرح ہر شعبے میں کالی بھیڑیں ہوتی ہیں اسی طرح تھیٹر کی دنیا میں بھی ایسے افراد موجود ہیں جو پروڈیوسروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس حوالے سے جلد ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ سے کوئی بھی کسی اداکارہ کا معاوضہ ہڑپ نہ کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :