نگران وزیر اعلی کا لنڈی کوتل میں لشمینیا بیماری کے پھیلائو کا نوٹس،

میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 12:55

نگران وزیر اعلی کا لنڈی کوتل میں لشمینیا بیماری کے پھیلائو کا نوٹس،
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمدخان نے لنڈی کوتل میں لشمینیا بیماری کے پھیلائوکافوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کوفوری طورپرمتاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ بیماری کی روک تھام اورتدارک کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائے جائیں اورمتاثرہ افرادکوعلاج ومعالجے کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔