با غبانوں کو ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 13:17

قصور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان میں ترشادہ پھلوں کے باغات کا رقبہ5لاکھ ایکڑ سے تجاوزکرگیاہے اور اوسط پیداوار4.5ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے جبکہ باغبانوں کو ترشادہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے موثرنظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت کے مطابق ترشادہ پھلوں کی خاطرخواہ نشوونما میں پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پا نی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے ‘پانی پودوں میں ضیائی تالیف کا لازمی جزوہونے کے لاوہ عمل تبخیر سے پودوں کو بُرے اثرات سے محفوظ رکھتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران ماہ جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10سی15دن کے وقفہ سے پانی دیناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :