فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی

بدھ 27 جون 2018 14:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکس بندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور ہدایت کار کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔ فلم میں رنبیر کپور ڈکیت اور سنجے دت ان کے مخالف کا کردارادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی 18ویں صدی کے ڈکیٹ قبلے پر مبنی ہے جو برطانیہ سے اپنے حقوق اور آزادی کے لئے لڑتا ہے۔