اسرائیل کی غزہ پر جارحیت، ڈرون کے ذریعے میزائل داغے، حماس کی جنگجو گاڑی تباہ

رد عمل میں غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب 5میزائل فائر کئے، دونوں اطراف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

بدھ 27 جون 2018 15:00

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ڈرون کے ذریعے چند اہداف کو نشانہ بنایا، حملے میں حماس کی ایک جنگجو گاڑی تباہ ہو گئی، رد عمل میں غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب 5میزائل فائر کئے گئے ، دونوں اطراف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے ڈرون کے ذریعے چند اہداف کو نشانہ بنایا، حملے میں حماس کی ایک جنگجو گاڑی تباہ ہو گئی، رد عمل میں غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب 5میزائل فائر کئے گئے ، دونوں اطراف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں بدھ کی صبح چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

طبی ذرائع اور عینی شاہدین کے بقول ایک اسرائیلی ڈرون نے النصیرات کیمپ کے قریب کھڑی حماس کے ایک جنگجو کی گاڑی پر میزائل داغا۔ اس حملے میں کار تباہ ہو گئی تاہم فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رد عمل میں غزہ پٹی سے کم از کم پانچ میزائل اسرائیل کی جانب داغے گئے۔ تاحال اسرائیل نے اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اسرائیل نے منگل کو بھی پتنگیں اور غبارے لے جانے والی چار گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا اور اس عمل میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔