سپریم کورٹ کا سلیم بیگ کا بطور چیئرمین پیمرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

چیف جسٹس کی چیئرمین پیمراکی تعیناتی کانوٹیفکیشن 2 روزمیں جاری کرنے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 16:11

سپریم کورٹ کا سلیم بیگ کا بطور چیئرمین پیمرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ نے سلیم بیگ کا بطور چیئرمین پیمرا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پیمرا تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے حکم پر قائم سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کیلئے سلیم بیگ کا نام پیش کردیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرچ کمیٹی کے معتبرلوگوں کاانتخاب غلط نہیں ہوسکتا،عدالت نے سلیم بیگ کابطورچیئرمین پیمرانوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ چیئرمین پیمراکی تعیناتی کانوٹیفکیشن 2 روزمیں جاری کیاجائے۔