دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار

سعد فاروق خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے‘ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی

بدھ 27 جون 2018 16:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) شارجہ سے ملتان آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے ایف آئی اے حکام نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سعد فاروق خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے-ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پشتہ خرا پشاور میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے-ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم نجی ائیرلائن کے زریعے شارجہ سے ملتان پہنچا تھا-

متعلقہ عنوان :