جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کراچی کے دفتر میں(کل) کھلی کچہری منعقد کی جائے گی

بدھ 27 جون 2018 17:08

جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کراچی کے دفتر میں(کل) کھلی کچہری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کراچی کے دفتر میں کل (جمعرات) کھلی کچہری منعقد کی جائے گی ۔ ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی ودیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔ترجمان نیب کے مطابق عوام اپنی شکایات کھلی کچہری میں شرکت کرکے درج کرواسکتے ہیں۔

عوام پیسے کے لین دین اور فراڈ جیسے نوعیت کی شکایات جمع کروانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ایسی شکایات نیب قوانین کے زمرے میں نہیں آتی۔ عوام کھلی کچہری میں قومی املاک کو نقصان دینے والوں کی نشاندہی کریںاور سرکاری منصوبہ جات ودیگر سرکاری کاموں میں خوردبرد کے متعلق شکایات جمع کروائیں۔ان شکایات پر نیب قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ترجمان نے کہا کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس اور بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی ارسال کر کے رجسٹر کرواسکتے ہیں۔