ملک بھر میں انتخابی ڈیوٹیاں کرنے والے افسران اور عملے کی ہفتہ وار تعطیل معطل

بدھ 27 جون 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انتخابی ڈیوٹیاں کرنے والے افسران اور عملے کی ہفتہ وار تعطیل بند کر دی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد پر فرائض انجام دینے والے حساس ادارے کے افسران کی انتخابی تربیت کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔