نگران صوبائی وزیر آبپاشی کی پانی چوری خبروں کا سخت نوٹس

نہری پا نی کی چوری ہر ممکن طر یقے سے روکا جائے معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے ، ہدایت

بدھ 27 جون 2018 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نگرا ن صوبا ئی وزیر برا ئے آبپا شی ،بین الصوبا ئی را بط، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ و دیہی ترقی اور ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شا ہ نے صوبے کے مخصوص علا قو ں میں واٹر کو رسسز سے پا نی کی چوری سے متعلق خبروں کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے متعلقہ ایکسئین کو سخت ہدا یا ت دیں ہیں کہ وہ نہری پا نی کی چوری ہر ممکن طر یقے سے روکیں ۔

اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ اس معا ملے کو تر جیہی بنیا دو ں پر حل کیا جا ئے اور نہری پا نی چو ری کے غیر قا نو نی پمپس کو ہٹا یا جا ئے اور اس جر م میں ملو ث تما م افرا د کو بلا امتیا ز کیفر کر دا ر تک پہنچا یا جائے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر مشتا ق احمد شا ہ نے کہا کہ نہری پا نی کی چو ر ی سے نہرو ں کے اختتا م پر آبا د کا شت کا رو ں کو شدید پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ کا شت کا رزر عی نظا م میں ریڑ ھ کی ہڈی کا در جہ رکھتے ہیں اور ان کی مشکلا ت کا مطلب معا شی تر قی میں رکا وٹ پیدا کر نا ہے ۔انہو ں نے سیکریٹری آبپا شی کو کہا کہ وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور اس جر م میں ملوث افرا د کو ان کے منطقی انجا م تک پہنچا ئیں ۔نگرا ن صو با ئی وزیر مشتا ق احمد شاہ نے نہری پا نی کی چو ر ی میں ملو ث افرا د کو خبر دا ر کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی اس مذمو م حر کت سے با ز رہیں ور نہ ان کے خلاف قا نو ن کے مطا بق سخت کاروائی کی جا ئے گی۔