سعودی شوری کونسل سرپرستی نظام کے خاتمے کیلئے کام کررہی۔ شہزادی ریما

بدھ 27 جون 2018 18:31

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب کی شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ شوری کونسل مرد وں کی سرپرستی کے خاتمے کے لیے کام کررہی ہے،خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینا درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ شہزادی ریما نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ سرپرستی کا نظام ایک اہم ایشو ہے اور شوری کونسل مسلسل اس پر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت میں ایک عورت کی حیثیت سے میرا کردار ایسے ایشوز کو اجاگر کرنا ہے جن کی مدد سے ہم تمام خواتین مثبت انداز میں آگے بڑھ سکیں، نہ کہ صرف اشرافیہ کی خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں۔شہزادی ریما سعودی سپورٹس اتھارٹی کی نائب صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ایک اقتصادی حکمت عملی کے تحت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں تاکہ افرادی قوت میں بالخصوص خواتین کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :