پولٹری فارمز کوجلد رجسٹرڈ کرانے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 18:48

سرگودھا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز او رڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جلد از جلد پولٹری فارمز کو رجسٹرڈ کیاجائے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 کے تحت پولٹری فارمرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو محکمہ سے رجسٹرڈ کروائیں ، اس سلسلہ میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں ڈویژن بھر میں پولٹری فارمز کا سروے کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :