ڈیرہ مرادجمالی میں متحدہ مجلس عمل کی بڑی کامیابی ، معروف شخصیات نے نظام الدین لہڑی کی حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 27 جون 2018 21:01

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کی بڑی کامیابی معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اشرف مینگل،میر جمیل احمد مینگل،میر صابر حسین پندرانی نے اپنے برادریوں کے سینکڑوں افراد کے ساتھ حلقہ پی بی 12 سے متحدہ مجلس عمل امیدوار میر نظام الدین لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیااس سلسلے میں گوٹھ محمد رحیم مینگل میں میر محمد اشرف مینگل کی سربراہی میں ایک شاندار جلسے کا انعقاد کیا گیاجس میں پندرانی برادری ،مینگل برادری،میروانی برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جلسے میں معروف سیاسی و قبائلی رہنما میر محمد اشرف مینگل ،میر جمیل احمد مینگل،میر صابر حسین پندرا نی نے اپنے برادریوں کے سینکڑوں افراد کے ساتھ متحدہ مجلس عمل حلقہ پی بی 12 سے امیدوار میر نظام الدین لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیااس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی بی 12 کے امیدوار میر نظام الدین لہڑی اور این اے 260 کے امیدوار مولانا عبداللہ جتک معززین معتبرین عوام اور خصوصا میر محمد اشرف مینگل،میر جمیل احمد مینگل،میر صابر حسین پندرانی و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ نصیرآباد حلقہ پی بی 12 متحدہ مجلس عمل کا گڑھ بن چکا ہے اور نامزد امیدوار الحاج میر نظام الدین لہڑی کی جیت یقینی ہے ماضی میں جان بوجھ کر اس علاقے کے عوام کو پسماندہ رکھا گیاعلاقے کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی5 سالوں کے اندر پٹ فیڈر کینال سمیت کسی بھی کینال کی صفائی نہیں کرائی گئی جس کی وجہ سے یہ گرین بیلٹ علاقہ خشک سالی کا شکار ہے مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ مجلس عمل میں شامل دیگر جماعتیں ہی در اصل ملک اور اسلام کی سلامتی کی ضمانت ہے ملک میں جب بھی کوئی وقت آیا تو دینی جماعتوں نے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنایاحکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج امریکہ اور مغربی ممالک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیںاسلام اور پاکستان کے خلاف آئے روز پروپیگنڈے اور سازشیں کی جا رہی ہیںدینی جماعتوں نے ہمیشہ ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25 جولائی میر نظام الدین لہڑی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی کامیابی کا دن ہوگامتحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر ملک میں قرآن و سنت کا قانون نافذ کرے گااور ملک کو ترقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گااس سے پہلے میر نظام الدین لہڑی سینکڑوں گاڑیوں کی جلوس میں جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیااور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔