پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری

کے ایس ای100انڈیکس471.90پوائنٹس اضافے سی41717.99پوائنٹس پر بند

بدھ 27 جون 2018 21:08

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کا تسلسل بدھ کو بھی جاری رہا اورمارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی41300 ،41400،41500،41600اور41700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،مارکیٹ سرمایہ میں55ارب18کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت30.99فیصدزائد رہاجبکہ64.65فیصد حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی۔

بدھ کو کاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41817پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس471.90پوائنٹس اضافے سی41717.99پوائنٹس پر بندہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس278.88پوائنٹس اضافے سی20557.41پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس1236.58پوائنٹس اضافی سی70786.74پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس196.21پوائنٹس اضافے سی30214.57پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طور پر382کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی247کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں55ارب18کروڑ94لاکھ92ہزار366روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر85کھرب59ارب99کروڑ97لاکھ27ہزار181روپے ہوگئی۔بدھ کو23کروڑ54لاکھ95ہزار870شیئرزکا کاروبار ہواجومنگل کی نسبت5کروڑ57لاکھ24ہزار550شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت115.00روپے اضافے سی8000.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سی11500.00روپے ہوگئی۔

نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت148.27روپے کمی سی2818.55روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت79.90روپے کمی سی2050.10روپے ہوگئی۔بدھ کوپاورسیمنٹ کی سرگرمیاں4کروڑ56لاکھ81ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت12پیسے کمی سی8.35روپے اورسلک بینک کی سرگرمیاں1کروڑ13لاکھ89ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت7پیسے کمی سی1.15روپی پر بندہوئی۔

متعلقہ عنوان :