چارسدہ ،ْ اراضی کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

بدھ 27 جون 2018 21:35

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) تحصیل تنگی کے علاقہ چیندروڈاگ میں اراضی کے تنازعہ پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ تنگی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے جمشاد ولد حمید خان سکنہ توت کلی کا کہنا تھا کہ فریقین مسلم ولد مسکین، روح اللہ ولد منور اور فریق دوم اسرآیل، اجمل پسران ولی جان کے درمیان اراضی کے تنازعے پر فائرنگ ہورہی تھی کہ اس دوران اسکا آٹھ سالہ بیٹا آصف گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ خود بال بال بچ گیا۔ پولیس نے ایک ملزم مسلم ولد مسکین کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔