راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مستقل ڈی جی کی تعیناتی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا ،متعدد ترقیاتی منصوبوں کا مستقبل خطرے میں

بدھ 27 جون 2018 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای) کے مستقل ڈی جی کی تعیناتی کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا جس سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیاجبکہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی بھی فائلوں اور بیان بازی تک محدود ہو گئی تفصیلات کے مطابق تقریباً4 بر س تک راولپنڈی کے ترقیاتی ادارے کے مستقل ڈائریکٹر جنرل کی عدم تعیناتی کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات کی صورتحال ابتر ہو چکی تھی جبکہ جعلی اور بوگس ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا تھا جس پرپنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ کی 19تاریخ کو گریڈ 19کے افسر رانا اکبر حیات کو ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے تعینات کر دیا تاہم 1 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ھالات میں سدھار پیدا نہ ہو سکاجس سے شہری غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو گئے جبکہ غیر قانونی تعمیرات کاکام بھی دھڑلے سے جاری ہے واضح رہے کہ راولپنڈی کے ترقیاتی ادارے کے ذمہ عمار چوک کی کشادگی ،مری روڈ سگنل فری پراجیکٹ ،مریڑ چوک انڈر پاس سمیت دیگر متعدد منصوبے آر ڈی اے کی عدم توجہ کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :