خیبر پختو نخو ا کے نگران وزیرصحت سے پرائیو یٹ میڈیکل کا لجز ایسو سی ایشن کے وفد کی ملا قا ت

بدھ 27 جون 2018 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر برا ئے صحت اکبر جا ن مر وت نے پرائیو یٹ میڈ یکل کا لجز ایسو سی ایشن کی تما م جا ئز مطا لبا ت پو رے کر نے کی یقین دہا نی کراتے ہو ئے کہا ہے کہ صوبے میں قا ئم نجی میڈ یکل کا لجز طب کے شعبے میں اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔ جہا ں خا میا ں ہیں انہی دور کر نے کیلئے مشتر کہ طو ر پر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے پر ائیویٹ میڈ یکل کا لجز ایسو سی ایشن کے نما ئندہ وفد سے اپنے دفتر میں ملا قا ت کے دوران کیا۔ وفد نے نگران وزیر صحت کو اپنے مطا لبا ت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ایف سی پی ایس پا س اُمیدواروں کو پرانے فا رمو لے کے تحت خیبر پختو نخوا کے ہسپتا لو ں میں ٹریننگ کے مواقع دئے جائیں اور اس سلسلے میں پرائو یٹ اور سر کا ری کا لجو ں کے فا رغ التحصیل ڈاکٹروں میں تفر یق ختم کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ سر کا ری ہسپتا لو ں میں پرائیو یٹ کا لجز کے فا ر غ التحصیل ڈاکٹروں کے برابر وظیفہ دیا جا ئے جو کہ ایک سال کیلئے ہو تا ہے۔ نگران وزیر صحت نے پرائیو یٹ میڈیکل کالجز ایسو سی ایشن کے مطا لبا ت غور سے سنے اور تما م جا ئز مطا لبا ت پو رے کر نے کے یقین دہا نی کرادی۔ صوبا ئی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لا نا حکو مت کی اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے۔

صوبے کے تما م ڈاکٹروں کے جا ئز مطا لبا ت پو رے کر یں گے تا کہ طب کے شعبے میں نما یاں بہتری آسکے۔ نگران وزیر صحت نے کہا کہ پرائیو یٹ مڈ یکل کا لجز سے فا رغ التحصیل طلبا و طا لبا ت کی تما م محرو میو ں کا ہر ممکن ازالہ کیا جا ئیگا اور انہی دیگر میڈ یکل طلبا کے برابر مواقع فراہم کیے جا ئنگے تا کہ یہ طلبا اور طا لبا ت بھی طب کے شعبے میں بھر پو ر کر دار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :