اٹک،پیپلز پارٹی کو زبردست جھٹکا،بانی راہنما پی پی محمد تاج خان کے فرزند کا برادری و دوستوں کے ہمراہ آزاد امیدوار ملک حمید اکبر خان کی حمایت کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 23:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) حلقہ پی پی 1کی یونین کونسل گولڑہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کو زبردست جھٹکابانی راہنما پی پی پی و سابق چیئرمین یونین کونسل گولڑہ محمد تاج خان کے فرزند صدر یونین کونسل گولڑہ پی پی پی عیصب تاج خان نے اپنی برادری و دوستوں کے ہمراہ آزاد امیدوار حلقہ پی پی ون ملک حمید اکبر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم دھڑا امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار عرفان خان کو چھوڑ کر آزاد امیدوار ملک حمید اکبر خان کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقعہ پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل گولڑہ عیصب تاج خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے والد پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے اور عوام کی ووٹوں کی طاقت سے پیپلز پارٹی کے پہلے چیئرمین یونین کونسل گولڑہ بھی منتخب ہوئے تھے ہمارے خاندان و گروپ کی پہچان ہی غریب عوام کی خدمت ہے ملک حمید اکبر خان کی عوام دوست پالیسیوں سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو خیر باد کہہ کر ان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیںانشا اللہ پچیس جولائی کو یونین کونسل گولڑہ سے ملک حمید اکبر خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔