انتخابات بلوچستان عوامی پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،ملک یاسین کاکڑ

بلوچستان کے عوام بی اے پی کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کراکر ایوان میں بھیجے تاکہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے،پارٹی رہنماء

بدھ 27 جون 2018 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ملک یاسین کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات بلوچستان عوامی پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کر کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی بلوچستان کے عوام بی اے پی کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کراکر ایوان میں بھیجے تاکہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کے بعد صوبے کی سطح پر سیاست کرنیوالی جماعتوں میں کھلبلی مچھ گئی ہے کیونکہ آنیوالا دور بلوچستان عوامی پارٹی کا ہے صوبے کے عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ آزمائے ہوئے کو آزما نہیں چاہتے ہیں ماضی میں بر سر اقتدار رہنے والے حکمرانوں اور جماعتوں نے عوام کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے بلوچستان آج بھی پسماندہ اور عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں مقابلے کارجحان پیدا ہو گیا اور ان کے نمائندے اپنے علاقوں کے دورے کر کے عوام سے ووٹ کے لئے تگ ودو میں مصرو ف ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام با شعور ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیں جس طرح اسفند یار کاکڑ اور دیگر نمائندوں کو علاقے کے عوام اپنے ووٹوں سے کامیاب کراکر ایوان میں بھیجے تاکہ حقیقی نمائندے منتخب ہو کر آگے آکر عوام کی خدمت کو یقینی بنا کر بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائی جانیوالے احساس محرومی کو دور کر سکے۔