چینی کی برآمدات میںرواں مالی سال کے دوران 200 فیصد اضافہ ہوا،پی ایس ایم اے کی رپورٹ

جمعرات 28 جون 2018 11:00

چینی کی برآمدات میںرواں مالی سال کے دوران 200 فیصد اضافہ ہوا،پی ایس ایم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران چینی کی قومی برآمدات میں 200 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران چینی کی برآمدات 474 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کی مالیت 158 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم ای) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے افریقی ‘ مشرق وسطیٰ کے ممالک ‘ نیپال اور میانمار کو چینی برآمد کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار 7.5 ملین ٹن رہی ہے جبکہ چینی کی مقامی طلب کا تخمینہ 6 ملین ٹن کے قریب ہے۔ اس طرح دوران سیزن پاکستان نے 1.5 ملین ٹن چینی کی زائد پیداوارحاصل کی ہے جس کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کے حوصل میں مدد ملے گی۔