Live Updates

حلقہ این اے 53کے ریٹرنگ آفیسر عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا

جمعرات 28 جون 2018 18:44

حلقہ این اے 53کے ریٹرنگ آفیسر عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس ..
اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) حلقہ این اے 53کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو حلقہ این اے 53 سے عمران خان کا ٹکٹ جمع کروانے کے لیے علی اعوان ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے جس پر ریٹرنگ آفیسر نے اعتراض کے ساتھ ٹکٹ واپس کر دیا ۔ریٹرنگ آفیسر نے حکم دیا کہ ٹکٹ کے ساتھ پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کروانا بھی ضروری ہے ، پارٹی کی طرف سے امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنے کا حلف نامہ جمع کروائیں ۔اس موقع پر علی اعوان نے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات