مولانا پیر عزیزالرحمن ہزاروی کا این اے 61 کے امیدوارملک ابرار احمد ‘ پی پی 14 کے امیدوار

اسامہ چوہدری اورپی پی15 کے ملک افتخار احمد کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 28 جون 2018 20:03

اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) مولانا پیر عزیزالرحمٰن ھزاروی نے این اے 61 کے امیدوارملک ابرار احمد پی پی 14 کے امیدوار اسامہ چوہدری اورپی پی15 کے ملک افتخار احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے ،راولپنڈی کینٹ کی علماء برادری مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی ۔جمعرات کو سینٹر چودھری تنویر خان، ملک ابراراحمد ملک، افتخاراحمد اور اسامہ چودھری نے سماجی شخصیت حاجی اورنگزیب ،حاجی ملک عثمان ،کامران مغل و دیگر معززین کے ہمراہ خانقاہ زکریا جامع مسجدصدیق اکبر آلہ آبادمہتم دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں ملک کی معروف روحانی شخصیت مولانا پیر عزیزالرحمٰن ھزاروی سے ملاقات کرکے آمدہ انتخابات میں حمایت اور دٴْعاء کی درخواست کی، پیر صاحب نے حمایت کرتے ہوئے دٴْعاؤں سے نوازا،اور آمدہ الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اپنے مریدین سے بھی گزارش کی کے ملک ابرار اور ملک افتخار کی الیکشن کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ ملک عثمان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر ملک ابرار احمد ،ملک افتخار احمد اور اسامہ چوہدری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ملک بھر کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بھی پیر صاحب کا بہت بڑا حلقہ موجود ہے۔