Live Updates

عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی بنادی ، اسد عمر ک سربراہ مقرر

انصاف 30 جون کو اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے

جمعرات 28 جون 2018 23:43

عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی بنادی ، اسد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد کے حلقے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی بنادی ہے اسد عمر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا،کمیٹی ممبران میں علی اعوان اورالیاس مہربان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

11 یونین کونسلز میں علی اعوان انتخابی مہم کے ذمہ دار ہوں گے۔الیاس مہربان 10 یونین کونسلز میں انتخابی مہم چلائیں گے۔عمران خان این اے 53 اسلام آباد سے خود امیدوار ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف 30 جون کو اسلام آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات