بلوچستان ہائی کورٹ نے میر عالی بگٹی کی 5 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت دیدی

جمعرات 28 جون 2018 23:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی کی 5 مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت دیدی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نواب میر علی بگٹی اپنے وکیل خرم ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے نواب میر عالی بگٹی کی پانچ مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔ میر عالی بگٹی کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان ودیگر کے 5 مقدمات قائم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :