میانمار انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بد ترین ملکوں میں شامل، امریکی واچ لسٹ

پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجہ اوپر ، روس اور چین انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بد ترین ممالک قرار

جمعہ 29 جون 2018 13:22

میانمار انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بد ترین ملکوں میں شامل، امریکی واچ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) امریکا نے میانمار کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اس فہرست میں گبون، لاؤس، پاپوا نیو گنی اور بولیویا بھی شامل ہیں۔ تھائی لینڈ اور پاکستان کو گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجہ اوپر جگہ دی گئی ہے جبکہ شمالی کوریا، روس اور چین اب بھی انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بد ترین ممالک کی درجہ بندی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ امریکا نے میانمار کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جبکہ امریکی حکومت نے کہاکہ میانمار کم عمر بچوں کو بطور سپاہی استعمال کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی مرتب کردہ اس فہرست میں گبون، لاؤس، پاپوا نیو گنی اور بولیویا بھی شامل ہیں۔ تھائی لینڈ اور پاکستان کو گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجہ اوپر جگہ دی گئی ہے جبکہ شمالی کوریا، روس اور چین اب بھی انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بد ترین ممالک کی درجہ بندی میں شامل ہیں۔