سعودی عرب میں شادی کے موقع پر اندھا دھند فائرنگ، پاکستانی نشانہ بن گیا

جمعہ 29 جون 2018 16:53

سعودی عرب میں شادی کے موقع پر اندھا دھند فائرنگ، پاکستانی نشانہ بن ..
بیشہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سعودی عرب کی بیشہ کمشنری میں شادی ہال سے کی جانے والی فائرنگ میں پاکستانی کارکن زخمی ہو گیا، پاکستانی کارکن کنگ عبداللہ اسپتال میں زیر علاج ہے ، حالت خطرے سے باہر ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی بیشہ کمشنری کے ماتحت ایک تحصیل کے شادی ہال سے کی جانے والی فائرنگ پرپاکستانی کارکن زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کنگ عبداللہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حالت خطرے سے باہرہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بعض لوگ شادی گھر میں خوشیاں منا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ گولی ایک گھر کے کمرے کی چھت کو توڑتے ہوئے کمرے میں بیٹھے پاکستانی کارکن کو لگ گئی۔ پاکستانی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورس نے فائرنگ کرنے والے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔