حافظ آباد، پولیس نے ایلیٹ فورس ، سی آئی اے اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن،14ملزمان کو گرفتار

جمعہ 29 جون 2018 19:17

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) حافظ آباد پولیس نے ایلیٹ فورس ، سی آئی اے اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ ونگے ، دھنوئے ڈوگراں اوراور جگانوالہ کے علاقوں میں آپریشن کرکے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ آپریشن کے نتیجہ میں اسلحہ اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ پکڑ ی گئی۔

(جاری ہے)

خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشن میں شراب کی چالو بھٹیاں، شراب اور منشیات بھی پکڑی گئی ہے۔

برآمد کیے جانے والے اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفل44بور، پسٹل 30بور، پسٹل 9mm، رائفل12بور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں ظفر اقبال، محمد اسلم ملک ،فضل احمد، محمد عاشق، محمد اعظم، عرفان، ارسلان، امداد، محمد نواز، محمد مالک، زبیدہ بی بی، عبادت، آفتاب، محمد ارشادوغیرہ شامل ہیں۔