توہین عدالت کیس ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

میں موت کے منہ سے آیا ہوں میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے، عدلیہ کی عزت کرتا ہوں اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں‘احسن اقبال

جمعہ 29 جون 2018 21:01

توہین عدالت کیس ، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کے تحریری جواب کو دیکھتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کل سپریم کورٹ نے ایک شخص کو نا اہل کیا وہ سپریم کورٹ کے باہر کہہ رہا تھا کہ میں نے کبھی معافی نہیں مانگی۔ آپ کے تحریری جواب میں معافی کے لیے وہ الفاظ نہیں جو قانونی طور پر ہونے چاہئیں۔ احسن اقبال نے عدالت کے روبرو کہا کہ میں موت کے منہ سے آیا ہوں میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے، عدلیہ کی عزت کرتا ہوں اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں انہیں عدالت برخاست ہونے تک قید کی سزا سنائی گئی۔