انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا ، ائرپورٹ میں ہزاروں سیاح پھنس گئے

دھوئیں کے بادل آسمانوں کو چھونے لگے، چنگاریاں ہوائوں کے ساتھ فضائ میں بکھر گئیں، فضا میں حدت کا اضافہ ، شہری انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

جمعہ 29 جون 2018 21:54

بالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے ایئرپورٹ میں ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی میں آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے بادل آسمانوں کو چھونے لگے، چنگاریاں ہوائوں کے ساتھ فضائ میں بکھر گئیں جب کہ فضا میں حدت کا اضافہ ہو گیا۔ شہری انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا علاوہ ازیں نگوراہ رائی ایئرپورٹ کی 280 پروازوں کو معطل کردیا گیا جس سے 15 ہزار 7 سو مسافر ہوائی اڈے پر ہی پھنس گئے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے اردگرد علاقے میں آباد ایک لاکھ افراد آباد ہیں جنہیں گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی تھی تاہم حکومتی انتباہ کے باوجود علاقے میں اب بھی ہزاروں افراد اپنے گھروں میں موجود ہیں۔ ماہرینِ ارضیات کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے پوری شدت سے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر لاوے کے پھیلنے کے امکانات نمایاں ہیں جب کہ یہ خدشہ بھی ہے کہ یہ آتش فشاں کئی ہفتوں تک متحرک رہ سکتا ہے۔واضح رہے کہ اگونگ کا آتش فشاں آخری بار 1963 میں پھٹا تھا جس سے 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :