چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز پی ایچ اے کی زیر صدارت مون سون شجر کاری کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 30 جون 2018 17:03

لاہور۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی ایچ اے ڈاکٹر خالد وحید کی صدارت میں مون سون شجر کاری کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے صدر دفتر جیلانی پارک میں اجلاس منعقد ہوا۔چیئر مین پی ایچ اے نے ہدایت کی کہ اس مہم میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں اور تما م متعلقہ ڈائریکٹران ہارٹیکلچر کو کہا ہے کہ اپنے اپنے علاقہ میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں کہ جہاں پودوں کے درمیان فاصلہ ہے یا خالی جگہ ہے اور وہاں پودے لگ سکتے ہوں تاکہ اس گیپ کو فِل کیا جاسکے ۔

مون سون 2018 کی یہ شجر کاری مہم 15 جولائی کو شروع کی جائے گی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں،این جی اوز ، سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میاںشکیل احمد نے ان کو مون سون شجر کاری 2018 کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناہید گل بلوچ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر مصباح الحسن ڈار،ڈائریکٹر ہارٹیکلچرفرحت عباس شاہ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری سعید، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرطاہر اعجاز،ڈائریکٹر ہارٹیکلچرعلی نوازشاہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچرچوہدری تحسین،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر محمود، پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سیّد محمد شہزاد طارق بھی ہمرہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :