اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے شام کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی کاروائیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اتوار 1 جولائی 2018 10:50

اقوام متحدہ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے شام کے جنوب مغرب میں جاری فوجی کاروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ، اوران جارحانہ عوامل سے عام شہریوں کے لیے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے سٹیفن دوجارک کے زریعے یہ بات کہی ، گوتریس نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ یہ علاقہ جولائی 2017 میں عمان میں اردن، روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے، اور انہوں نے کہا کہ ان ممالک کو اپنی زمہ داری سنبھانی چاہیے۔

انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں۔ شہریوں کی حفاظت کریں اور انسانی ہمدردی امداد کی سہولت کی فراہمی بحال کی جائے ۔

(جاری ہے)

خاص طور پر، انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو فوری طور پر طبی اور تعلیمی سہولتوں کے خلاف حملوں کو روکنا چاہیے ،اور اقوام متحدہ کی سرحد پار انسانی حقوق کی ترسیل کوجاری اور محفوظ بنانا ہو گا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے بین الاقوامی برادری سے بھی وسیع پیمانے پر اس تنازعے کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کوشش کرنے پر زور دیا ہے جو خطے کو غیر مستحکم کرنے اور شام اور پڑوسی ریاستوں میں بڑے انسانی بحران کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے۔