حب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے‘ خو ف و ہراس پھیل گیا

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

ْحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) حب کے علاقے اوتھل اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرآ گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 2.9تھی جبکہ زلزلہ کے مرکز کی گہرائی 30کلو میٹر ریکا رڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :