این اے 155 ملتان ،ْامیدواروں کی حتمی فہرست میں پی ٹی أئی امیدوار کا نام غائب

حلقہ این اے 155 کی حتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ہے ،ْ الیکشن کمیشن غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن نئی فہرست جاری کردے گا ،ْعامر ڈوگر

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

ملتان/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 کے لیے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں تحریک انصاف کے کسی بھی امیدوار کا نام موجود نہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے امیدوار ملک عامر ڈوگر نے این اے 155 ملتان سے کاغذات نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ جمع کرایا تھا تاہم امیداروں کی حتمی فہرست میں نہ تو ان کا نام موجود ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 155 کی حتمی فہرست ریٹرننگ افسر نے تیار کی ہے۔مذکورہ حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست میں غلطی سے ان کا نام نہیں لکھا گیا، غلطی کی نشاہدہی کرادی گئی ہے اور الیکشن کمیشن نئی فہرست جاری کردے گا۔