تحریک انصاف کے باغی رہنما ئو ں کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں پی ٹی آئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ ، این اے 101 سے ظاہر اولکھ،پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان این اے 102 سے عمیر وصی اور پی پی 106 سے گل مہوٹہ کا پی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے لیا

اتوار 1 جولائی 2018 13:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے متعدد باغی سیاسی رہنما ئوں اور کارکنوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں پی ٹی آئی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ ، این اے 101 سے ظاہر اولکھ،پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حسہ لینے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے محروم رہنے والے متعدد باغی سیاسی رہنماں اور کارکنوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 چک جھمرہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اجمل چیمہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

این اے 101 سے تحریک انصاف کے ظاہر اولکھ اور پی پی 104 سے رانا نعیم اقبال بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

این اے 102 سے پی ٹی آئی کے عمیر وصی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جب کہ پی پی 106 سے گل مہوٹہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ حلقہ پی پی 111 سے سابق ٹکٹ ہولڈر نجم الحسن طوطا پہلوان نے آزاد حیثیت میں طوطے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ متعدد حلقوں میں تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔