پیپلزپارٹی جیالوں کا پارٹی قیادت سےمحبت کیلئےبوسوں کا نرالا انداز

انتخابی مہم کے دوران پارٹی رہنماؤں کسی بھی وقت کسی جیالے کے بوسے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،بلاول بھٹو کے بعد خورشید شاہ کا بھی ایک جیالے نے بوسہ لے لیا۔ میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 1 جولائی 2018 21:15

پیپلزپارٹی جیالوں کا پارٹی قیادت سےمحبت کیلئےبوسوں کا نرالا انداز
روہڑی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے پارٹی قیادت سے محبت کیلئے بوسوں کا انداز اپنا لیا ہے، انتخابی مہم کے دوران پارٹی رہنماؤں کوکسی بھی وقت کسی بھی جگہ کسی جیالے کے بوسے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے بعد سید خورشیدشاہ کابھی ایک جیالے نے بوسہ لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے بعد اب جیالوں نے انتخابی مہم کے دوران اپنے قائدین سے محبت کے اظہار کیلئے بوسے لینا شروع کردیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء آج روہڑی گئے تو وہاں ایک جیالے نے سید خورشید شاہ کا چہرہ چوم لیا۔ خورشید شاہ اس موقع پرپرستار سے جان چھڑوانے کیلئے ادھر ادھر ہوتے رہے لیکن جیالے نے چہرہ چوم لیا۔

(جاری ہے)

ایک طرف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو پارٹی کارکنان کی جانب سے شدید تنقید اور کڑوے سوالات کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے کارکنان نے اپنی پارٹی قیادت سے محبت کا اظہار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روہڑی کے علاقے قبیوں میں خورشید شاہ کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالی گئی ریلی میں ایک جیالا خورشید کا بوسہ لینے کی کوشش کرتا رہا تاہم خورشید شاہ اس سے بچتے بھی رہے ۔ اس موقع پربعض کارکنان نے اس جیالے کوروکنے کی کوشش بھی کی لیکن جیالے نے جذبات میں آکر خورشید شاہ کا بوسہ لے لیا۔ بوسہ لینے پرخورشید شاہ نے جیالے سے اکتاہٹ کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرحاضری دی تواس موقع پرایک جیالے نے ان کا بوسہ لے لیا۔ جس پرانہوں نے ناگواری کا اظہار بھی کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے جیالے کے بوسے سے بچنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے باوجود جیالے نے بوسہ لے لیا۔