ْسرگودھا کے پارٹی سے ناراض متعدد رہنما بھی چوہدری نثار کے انتخابی نشان جیپ کے سوار بن گئے

پیر 2 جولائی 2018 13:17

ْسرگودھا کے پارٹی سے ناراض متعدد رہنما بھی چوہدری نثار کے انتخابی نشان ..
ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) انتخابات میں سرگودھا کے پارٹی سے ناراض متعدد رہنما بھی چوہدری نثار کے انتخابی نشان جیپ کے سوار بن گئے ۔زرائع کے مطا بق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار کوٹکٹ پارٹی اختلاف پر انتخابی نشان جیپ پر بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ چوہدری نثارکے دیکھا دیکھی ضلع سرگودھا سے ناراض پارٹی رہنماوں نے بھی انتخابی نشان جیپ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

جن میں حلقہ این اے 88سے راو طاہر مشرف ، پی پی 75سے سابق ایم پی اے غلام دستگیر خان لک ، پی پی 76سے سجاد حیدر، پی پی 74سے سردار شوکت علی صفدر، پی پی 77سے محمد افضل ،حلقہ پی پی81سے میاں سیف، پی پی 78 سے محمد اسلم بھی جیپ کے نشان پر امیدوار ہیں۔جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے سے پارٹی ووٹ بنک متاثر ہو گا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت ناراض گروپ کو منانے کے لیے کوشاں ہے ۔تاہم جیپ کے سواروں کا کہنا ہے کہ وہ چوہدری نثار کی طرح الگ گروپ کی صورت میں الیکشن میں لڑیں گے ۔