ادبی تنظیم بزم تخلیق ادب کا 45 واں سالانہ نعتیہ مشاعرہ

پیر 2 جولائی 2018 23:26

گوجرانوالہ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) ادبی تنظیم بزم تخلیق ادب کا 45 واں سالانہ نعتیہ مشاعرہ بزم کے سرپرست اور مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سابق ایم پی اے عبدالرئوف مغل کی صدارت میں بزم کے بانی و سیکرٹری جنرل پروفیسر محمد احمد شاد کی رہائش گاہ اسد کالونی میں روائتی شان و شوکت کے ساتھ انعقاد پذیر ہوا جس میں مہمان خصوصی شاعر پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد نوشاہی چیئرمین شعبہ پنجابی یونیورسٹی اوری اینٹل کالج لاہور،حافظ آباد کے ممتاز نعت گو شاعر عبدالغنی تائب،مہمان شاعر اور گجرات کے نامور شاعر علی احمد مہمان اعزاز تھے ،نقابت بزم کے بانی پروفیسر محمد احمد شاد نے کی کاروائی علامہ مولانا ضیاء اللہ رضوی کی تلاوت اور محمد انور مغل کی نعت پاک سے شروع ہوئی اس مشاعرہ میں لاہور سے محمد ادریس ناز،سیالکوٹ سے پروفیسر اکبر علی غازی،کنجاہ گجرات سے احسان فیصل کنجاہی ،محمد منیر چشتی کنجاہی،اوکاڑہ سے میجر اعظم کمال،حافظ آباد سے عزیز حجازی،رانا ایمان شاہد ،محمد عمران وکیل ،رانا عدیل مقبول ایڈووکیٹ،زوہیب افضل،محمد اسحاق انصاری،حکیم خالد نوشاہی،فیصل آباد سے میاں منیر احمد منیر،پروفیسر طاہر صدیقی،ناصر علی رازی،محمد سرور قمر قادری،گوجرانوالہ سے جان کشمیری،امین جان،سعد احمد سعد،انصر علی انصر،مولانا علی احمد جامی،وحید احمد انصاری،ڈاکٹر احسان اللہ طاہر،سید اعجاز شاہ عاجز،محمد نزیر ملہم،پروفیسر حفیظ اللہ عارف،مزمل حسین مزمل،پروفیسر محمد صالح،محمد انور مغل،چاند رفیق،عمار احمد شاد،امانت شاد،محمد سلیم آسی، مولاناحبیب الرحمن یزدانی اور دیگر شعرا نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

آخر میں شعرا کو نعت ایوارڈ 2018سے نوازا گیا جبکہ حافظ آباد کے عبدالغنی تائب کو فروغ نعت کے سلسلہ میں بہترین حسن کارکردگی کی شیلڈ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :