رنبیر کی ’سنجو‘ نے ’باہو بلی 2‘ کو پچھاڑ دیا

منگل 3 جولائی 2018 13:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی میں میگا بجٹ فلم ’باہو بلی 2‘ کو پچھاڑ دیا۔سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے اور فلم نے ریلیز والے روز سے ہی کمائی کے ریکارڈ بنانا شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم نے نمائش کے 3 روز میں ہی 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے اور بالی وڈ کے حکمران خانز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

فلم نے پہلے روز 34 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے، دوسرے روز38 کروڑ 60 لاکھ اور تیسرے روز 46 کروڑ 71 لاکھ روپے کی کمائی کرکے مجموعی طور پر اب تک 120 کروڑ 6 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔فلم نے پہلے روز رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بننے کے بعد تیسرے روز بھی ریکارڈ بزنس کیا ہے۔