محمد علی جناح یونیورسٹی میں رجسٹرار اکیڈمکس اور ڈائریکٹر ایڈمیشن کی تقرری

منگل 3 جولائی 2018 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) محمد علی جناح یونیوورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی بنا پر یونیورسٹی کے رجسٹرار (اکیڈمکس) اور کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد کاشف خان کو ڈائیریکٹر ایڈمیشن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر نذیر احمد شیخ کی بطور رجسٹرار (اکیڈمکس) تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تعلیم،داخلہ اور امتحانات کے شعبوں کے تمام افسران رجسٹرار اکیڈمکس کو رپورٹ کرینگے تاکہ تعلیمی اور داخلہ پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے علاوہ ازیں ایم اے جناح یونیورسٹی کے صدر نے مینجمنٹ سائینسز کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسرحسن جاوید کو سینٹر برائے ایگزیکٹیوز کے سیکھنے، ترقی و تنوع (سی ای ایل ڈٰی ڈی) کا ڈائیریکٹر مقرر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائیریکٹر سی ای ایل ڈی ڈی ماجو کے اساتذہ اور طلبہ کی تعلیمی استعداد میں اضافہ کے لئے پروفیشلز کورسسز اور سرٹیفیکیٹ پروگرامز کا انعقاد کرینگے جن میں ان کو تعلیم دینے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے گا جن میں ایف ایم ریڈیو کے ذریعے کورسز کی ترسیل،انٹرنیٹ اور مخلوط سیکھنے کا عمل شامل ہونگے۔وہ انڈسٹری اور تعلیمی شعبہ سے متعلق پیشہ ورانہ شارٹ کورسز منعقد کرنے کے لئے ماجو فیکلٹی سے رابطہ کے بھی ذمہ دار ہونگے۔