اگر میں نہ ہوتا تو امریکہ کی شمالی کوریا سے جنگ ہو جاتی، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 3 جولائی 2018 21:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر میری شمالی کوریا کے رہنما ء کم جونگ ان سے ملاقات نہ ہوتی تو امریکہ اور شمالی کوریا کی جنگ ہوجاتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کیساتھ مثبت گفتگو ہوئی ہے اور سب اچھا چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی راکٹ لانچ نہیں کئے جارہے ،گزشتہ 8 ماہ سے کسی نیوکلیئر میزائل کو ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا ایشیاء خوش ہے، صرف اپوزیشن پارٹی، جس میں فیک نیوز بھی شامل ہے شکایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر میں نہ ہوتا تو امریکہ کی شمالی کوریا سے جنگ ہوجاتی‘۔