Live Updates

کارکن اختلافات ختم کرکے پارٹی کی کامیابی میں کردارادا کریں،شاہ محمودقریشی

منگل 3 جولائی 2018 23:27

کارکن اختلافات ختم کرکے پارٹی کی کامیابی میں کردارادا کریں،شاہ محمودقریشی
ملتان۔3 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں اورر ہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرکے عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔شریف پورہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کے وہ نظریاتی کارکن جو ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے ناراض ہیں ان کی تلافی کی جائے گی اور انہیں کسی اور جگہ پر نمائندگی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ان کارکنوں سے وعدہ کیا ہے کہ انہیں مناسب ذمہ داری دی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو اب زوال آچکاہے اوراب ان کے رہنمائوں نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانیے میں تضاد ہے ،اسی طرح کی صورتحال پیپلزپارٹی کو بھی درپیش ہے اوراس کے اہم رہنماء جن میں منظوروٹو،شوکت بسرا اور نوشیر لنگڑیال اب پارٹی کاحصہ نہیں رہے۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اور سٹی صدر خالد خاکوانی سمیت تمام ناراض کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات کوبھلا پارٹی کی کامیابی میں اپنا کردار اداکریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات